خاموش بددعا از صنوبر اقبال

تعارف

روف جماعت کا جلسہ ہے، تمام راستے بند ہو رہے ہیں”۔
ریحان نے حیرت سے کہا، “مجھےکسی نے بتایا ہی نہیں!”
ندیم نے شوخی سے جواب دیا، “سب کو معلوم ہے، بس تمہیں ہی نہیں۔ اور آج تم مجھے گھر چھوڑو گے، میری گاڑی بھائی لے کرگیا ہے”۔
ریحان نے کندھے اچکا کر کہا، “چلو پھر بیٹھو”۔
پارکنگ تک پہنچتے پہنچتے ہلکی پھوار شروع ہو چکی تھی۔ فضا میں مٹی اور بارش کی خوشبو گھل گئی تھی۔
ریحان نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک نازک سی آواز اُبھری

Khamosh Baddua By Sanober Iqbal

خاموش بددعا از صنوبر اقبال

Zoom
1 / 60
ریحان ایک خوشحال اور بااثر خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے والد روف اِسرار شہر کے معروف صنعتکاروں میں شمار ہوتے تھے، جن کی فیکٹریوں کا نام پورے صوبے میں جانا جاتا تھا۔ دولت کی فراوانی، اور دنیاوی آسائشوں کے باوجود، ریحان کے اندر کوئی برائی نہیں تھی۔ اس کا بڑا بھائی ریان تعلیم کے لیے بیرونِ ملک گیا اور وہیں کا ہو کر رہ گیا ۔اس نے شادی، بھی وہی پر کرلی تھی اب اس کی ایک پیاری سی بیٹی تھی اور کاروبار بھی اس کا وہیں پر سیٹل تھا ۔ والدین اُس سے ملنے جاتے تھے مگر ریان نے وطن واپس آنے کا کبھی نہیں سوچا۔ ریحان نے ہمیشہ اپنے آپ کو تنہا محسوس کیا۔ ریحان خود ایک شاندار شخصیت کا حامل تھا ۔ گورا چٹا رنگ، تیکھے نقش، اور لمبا قد۔ فطرت نے خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی، اور دولت نے اس میں مزید نکھار بڑھا دیا تھا۔ کالج کے دنوں میں جب پہلی بار ماڈلنگ کی، تو لوگوں کی نظریں اس پر جم گئیں۔ وقت کے ساتھ وہ میگزینز، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مقبول ہونے لگا۔ رفتہ رفتہ اسے ہر چیز میں “کمال” تلاش کرنے کی عادت پڑ گئی لباس، الفاظ، تصویری زاویے، سب کچھ" بے عیب" ہونا چاہیے۔ مطلب ہر چیز پر فیکٹ! ***** آج صبح سے بادلوں نے آسمان پر قبضہ جما رکھا تھا۔ ہوا میں نمی اور فضا میں مٹی کی خوشبو تھی جو بارش سے پہلے آتی ہے۔ یونیورسٹی میں کلاس کے اختتام پر ریحان نے مسکراتے ہوئے اپنے دوست ندیم سے کہا، “آج سب کو جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ جیسے پہلی بار بارش دیکھی ہو!” ندیم ہنسا، “بارش کی وجہ نہیں ریحان صاحب ۔ آج شہر میں ایک معروف جماعت کا جلسہ ہے، تمام راستے بند ہو رہے ہیں”۔ ریحان نے حیرت سے کہا، “مجھےکسی
Zoom

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment