خاموش بددعا از صنوبر اقبال

تعارف

روف جماعت کا جلسہ ہے، تمام راستے بند ہو رہے ہیں”۔
ریحان نے حیرت سے کہا، “مجھےکسی نے بتایا ہی نہیں!”
ندیم نے شوخی سے جواب دیا، “سب کو معلوم ہے، بس تمہیں ہی نہیں۔ اور آج تم مجھے گھر چھوڑو گے، میری گاڑی بھائی لے کرگیا ہے”۔
ریحان نے کندھے اچکا کر کہا، “چلو پھر بیٹھو”۔
پارکنگ تک پہنچتے پہنچتے ہلکی پھوار شروع ہو چکی تھی۔ فضا میں مٹی اور بارش کی خوشبو گھل گئی تھی۔
ریحان نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک نازک سی آواز اُبھری

Khamosh Baddua By Sanober Iqbal

خاموش بددعا از صنوبر اقبال

Zoom
2 / 60
نے بتایا ہی نہیں!” ندیم نے شوخی سے جواب دیا، “سب کو معلوم ہے، بس تمہیں ہی نہیں۔ اور آج تم مجھے گھر چھوڑو گے، میری گاڑی بھائی لے کرگیا ہے”۔ ریحان نے کندھے اچکا کر کہا، “چلو پھر بیٹھو”۔ پارکنگ تک پہنچتے پہنچتے ہلکی پھوار شروع ہو چکی تھی۔ فضا میں مٹی اور بارش کی خوشبو گھل گئی تھی۔ ریحان نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک نازک سی آواز اُبھری: “ندیم!” ندیم نے پلٹ کر دیکھا ۔ اس کی کلاس فیلو ارم کھڑی تھی۔ “ندیم کیا تم ہمیں گھر چھوڑ دو گے؟ پوائنٹ نکل گیاہے، بھائی فون نہیں اٹھا رہے۔” ندیم نے بےبس نگاہوں سے ریحان کو دیکھا۔ ریحان نے مسکراتے ہوئے اشارہ کیا، “کوئی بات نہیں، بیٹھ جاؤ”۔ ارم نے شکریہ کہا اور فوراً پیچھے مڑ کر کسی لڑکی کا ہاتھ پکڑا “آؤ مہر! تم بھی ہمارے ساتھ چلو، یہ تمہارے گھر کے راستے سے ہی جا رہے ہیں!” ریحان نے چونک کر دیکھا۔ مہر؟ سادہ نیلا شلوار قمیض، بھیگی زلفوں کی چند لٹیں پیشانی سے چپکی ہوئی، اور آنکھوں میں خاموش سا سکون ریحان کے لیے یہ ایک لمحے کی بات تھی ۔ ۔ ریحان نے انجن اسٹارٹ کیا۔ ندیم نے اگلی سیٹ پر بیٹھ کر اپنا بیگ گود رکھ لیا، ارم اور مہر خاموشی سے پچھلی نشست پر بیٹھ گئیں۔ گاڑی کے شیشے پر بارش کی بوندیں تیزی سے گرنی شروع ہو گئی تھیں۔اندر ہلکی سی خاموشی تھی صرف وائیپر کی آواز تھی جو وقفے سے۔ شیشے پر پھسل کر دھندلے منظر کو صاف کر رہی تھی۔ ریحان نے بیک مرر میں اس کو دیکھا ۔ وہ کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی۔ بارش کے قطروں میں اس کی پلکیں نم ہو گئی تھیں، اور کبھی کبھار وہ انگلی سے شیشہ صاف کرتی تاکہ باہر کامنظر صاف دکھائی دے۔ اس کی
Zoom

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment