خاموش بددعا از صنوبر اقبال

تعارف

روف جماعت کا جلسہ ہے، تمام راستے بند ہو رہے ہیں”۔
ریحان نے حیرت سے کہا، “مجھےکسی نے بتایا ہی نہیں!”
ندیم نے شوخی سے جواب دیا، “سب کو معلوم ہے، بس تمہیں ہی نہیں۔ اور آج تم مجھے گھر چھوڑو گے، میری گاڑی بھائی لے کرگیا ہے”۔
ریحان نے کندھے اچکا کر کہا، “چلو پھر بیٹھو”۔
پارکنگ تک پہنچتے پہنچتے ہلکی پھوار شروع ہو چکی تھی۔ فضا میں مٹی اور بارش کی خوشبو گھل گئی تھی۔
ریحان نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک نازک سی آواز اُبھری

Khamosh Baddua By Sanober Iqbal

خاموش بددعا از صنوبر اقبال

Zoom
3 / 60
خاموشی میں کچھ ایسا تھا جو بولتا نہیں تھا مگر دل کو اپنی گرفت میں لے رہا تھا۔ کچھ دیر بعد ریحان نے آہستہ سے کہا! “آپ کا گھر کس طرف ہے؟” مہر نے نگاہ اٹھائے بغیر جواب دیا “ڈیفنس روڈ، نیشنل پارک کے قریب”۔ ریحان نے ایک ہلکی مسکراہٹ دبائی، “اچھا۔ یہ تو واقعی میرے راستے میں ہے”۔ ارم نے اس کو بیک مرر میں دیکھتے دیکھ لیا تھا مسکرا کر بولی "جی راستے میں ہی ہے۔ ریحان نے ہنس کر آئینے میں دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا "بارش تیز ہو گئی ہے مجھے نہیں لگتا کہ اب کوئی جلسہ ہوگا" ندیم نے باہر دیکھتے ہوئے کہا "ہاں مگر ٹرانسپورٹ کی پریشانی ضرور ہو جائے گی ریحان نے سر جھٹک کر مسکراتے ہوئے کہا "ٹرانسپورٹ کی پریشانی تو روز ہوتی ہیں وہ کون سی نئی بات ہے۔ یہاں پر کون سی چیز پرفیکٹ ہے۔ ندیم نے اس بات سن کرشوخی سے کہا:"تم " ریحان اس کی بات سن کر ہنس پڑا "نہیں یار میں کوشش کرتا ہوں مجھے ہر چیز پرفیکٹ اچھی لگتی ہے " اسی لمحے مہر نے بولی ۔آواز نرم تھی ۔دل تک اتر جانے والی۔ "پتہ ہے کبھی کبھی زندگی میں بگاڑ ہی سب سے خوبصورت چیز کا ہوتا ہے ہر چیز اگر پرفیکٹ ہو جائے تو کہانی ختم ہو جاتی ہے " گاڑی میں ایک لمحے کو خاموشی چھا گئی ریحان نے آہستہ سے کہا، “شاید تم ٹھیک کہہ رہی ہو۔ ہر کہانی کو کوئی بگاڑ ہی مکمل کرتا ہے”۔ ارم شوخی سے مہر کی طرف دیکھ کربولی "جی کبھی کبھی وہ بگاڑ زندگی بدل دیتا ہے " اور پھر ریحان کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے بولی جیسے آج کی بارش اور یہ سفر " ریحان کے ہاتھ ایک لمحے کو اسٹیئرنگ پر رک گئے۔ ریحان نے نظریں سڑک پر رکھتے ہوئے بس اتنا
Zoom

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment