زندگی کی ہوس از صنوبر اقبال

تعارف

جب وہ کسی ہال میں داخل ہوتا تو لمحہ بھر کے لیے فضا جیسے رک سی جاتی۔اس کی سیاہ آنکھوں میں ایک ایسا جادو تھا جو دیکھنے والے کی روح تک میں اتر جاتا۔اس کی مسکراہٹ ایسی تھی جو بظاہر نرم، مگر اندر کوئی اسرار چھپا رکھتی تھی۔لندن اور پیرس میں تعلیم پانے کے بعد اس نے فنونِ لطیفہ، ادب اور فلسفہ کا گہرا ذوق پیدا کیا تھا۔وہ یورپ کی تہذیب اور ہندوستان کی روایت دونوں کا نادر امتزاج تھا

Zindgi ki Hawas by Sanober Iqbal

زندگی کی ہوس از صنوبر اقبال

Zoom
1 / 27
زمانے بیت چکے ہیں، سلطنتیں مٹ گئیں، اور تہذیبیں بدل گئی مگر ہندو مذہب کی بعض مذہبی روایات اور صدیوں پرانی رسوم و عقائد آج بھی کسی نہ کسی روپ میں زندہ ہیں۔ ان میں سب سے بھیانک اور پراسرار رسم انسانی بلی کی ہے۔ وقت کے ساتھ اس کی شکلیں بدلتی رہیں، مگر اس کی پرچھائی کبھی مکمل طور پر ختم نہ ہوئی۔ کبھی عقیدت کے نام پر، کبھی طاقت کے لالچ میں، اور کبھی خوف کے سائے میں یہ رسم چھپ چھپا کر آج بھی کہیں نہ کہیں ادا ہو جاتی ہے۔ ایسے ہی دنوں میں، جب ہندوستان میں برطانوی حکومت کے آخری برس سانسیں لے رہے تھے، کلکتہ کے مشہور چورنگی علاقے میں ایک ایسی شاندار عمارت موجود تھی جسے پورا شہر رشک کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔یہ تھی امرت وِلاس حویلی نفاست، دولت اور خوبصورتی کا وہ شاہکار جس کا ہر ستون، ہر کمرہ، ہر روشنی اپنی الگ ہی داستان سناتی تھی۔اس عظیم حویلی کے وارث پہلے راجہ دلیپ دیو سنکھ تھے، اور اب ان کا اکلوتا بیٹا، تقریباً بتیس سالہ وہ نوجوان جسے پورا شمالی ہند امـر دیو سنکھ کے نام سے جانتا تھا۔ایک چھوٹی سی ریاست کا حکمران ہونے کے باوجود، اس کی اصل پہچان نہ اس کا تاج تھا، نہ دولت بلکہ اس کی پُراثر شخصیت تھی۔ جب وہ کسی ہال میں داخل ہوتا تو لمحہ بھر کے لیے فضا جیسے رک سی جاتی۔اس کی سیاہ آنکھوں میں ایک ایسا جادو تھا جو دیکھنے والے کی روح تک میں اتر جاتا۔اس کی مسکراہٹ ایسی تھی جو بظاہر نرم، مگر اندر کوئی اسرار چھپا رکھتی تھی۔لندن اور پیرس میں تعلیم پانے کے بعد اس نے فنونِ لطیفہ، ادب اور فلسفہ کا گہرا ذوق پیدا کیا تھا۔وہ یورپ کی تہذیب اور ہندوستان کی روایت دونوں کا نادر امتزاج تھا۔ اس کی حویلی میں اکثر شاندار
Zoom
apne-nafas-se
خزاں میں درخت سے پتے جھڑتے ہیں از حفصہ کھوکھر
ہمارے بھیا ارشد رضوی
دسمبر کی وہ سرد رات از بہزاد شیخ
اپنوں کی خوشبو محمد مزمل
خاموش بددعا از صنوبر اقبال
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم از محمد طلحہ سعید
آخری تصویر انیسہ خٹک
احسان فراموش از صنوبر اقبال
پراسرار اندھیرے کا راز ازمحمد مزمل
جو خزاں رسیدہ تھے آج تک از ناول زادی
جوزف مگونڈا از فرحان رفیق
خاموش جرم از ظہور احمد مبشر
خاموشی کا سفر از انیسہ خٹک
خوف از عبدالمصور
رسم ونی از صنوبر اقبال
سنہرا سانپ از صنوبر اقبال
سیاۃ خونی قلعہ از محمد مزمل
متھس از انیسہ خٹک
مقدس درخت از انیسہ خٹک

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment