مکمل تحری پڑھیں
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کچھ باتیں بڑی مختصر ہوتی ہیں مگر ان کے اندر چھپی گہرائی اور گہرے مقصد سے سمجھنے والوں کی زندگیاں بدل جاتی ہیں کیونکہ ان مختصر مگر جامع باتوں میں زندگی کی کامیابی اور ناکامی کے کئی راز چھپے ہوتے ہیں جس طرح بعض اوقات سمندر کی تہہ سے نکلنے والا موتی کسی انسان کی زندگی بدل سکتا ہے بالکل اسی طرح کبھی کوئی چھوٹی اور مختصر بات میں چھپی گہرائی بھی انسان کی زندگی میں یکثر تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ زندگی میں کامیابی کے حصول کے لیئے انسان کیا نہیں کرتا دنیا کے تمام کامیاب لوگوں نے اپنی زندگی اور اس میں کامیابی کے کچھ اصول بنائے ہوئے ہوتے ہیں جن پر عمل کرکے وہ کامیابی کا سفر طے کرتے ہیں اور پھر کامیاب لوگوں میں شامل ہوتے ہیں اور آج ہم ان کا ذکر دنیا کے کامیاب لوگوں میں کرتے ہیں لیکن بقول ایک صاحب کے انہیں کامیابی کا راز ان کے اپنے کمرے سے ملا اب وہ کیسے سنیئے غور کیجئے اور ہوسکے تو عمل کرکے دیکھ لیجئے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں سوچ و فکر میں مبتلا لیٹا ہوا تھا میرے کمرے میں چھت چار دیواری ایک عدد گھڑی ایک پنکھا سائڈ ٹیبل پر ایک گلدستہ ایک عدد ٹیلیفون سیٹ ایک کتاب ای دیوار پر کھلی ہوئی کھڑکی اور اس پر لگا ہوا پردہ ایک دیوار پر ٹنگا ہوا کلینڈر فرش اور ایک عدد دروازہ جو اندر آنے کے لیئے تھا ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں وہ کہتے ہیں کہ جب میں غور وفکر میں مصروف تھا تو مجھے خیال آیا کہ میرے ارد گرد اتنی ساری چیزیں موجود ہیں ان چیزوں کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد تو ہوگا میرے ذہن میں جب یہ سوال آیا تو سب سے پہلے میری نظر چھت پر پڑی مجھے محسوس ہوا کہ وہ مجھ سےکچھ کہہ رہی ہے مگر کیا میں نے غور کیا جیسے وہ کہہ رہی ہو کہ ” اپنا مقصد ہمیشہ اونچا رکھو میری طرح ” مجھے ہنسی آگئی پھر میری نظر دیوار پر پڑی تو مجھے لگا کہ جیسے وہ کہہ رہی ہے ” اپنے ارادے ہمیشہ مظبوط رکھو ” یوں اچانک میری نظر زمین پر پڑگئی جیسے وہ کہہ رہی ہو کہ ” انکساری کی عادت کبھی نہ چھوڑنا ” پھر نظر پنکھے پر پڑ گئی مجھے لگا کہ وہ کہہ رہا ہو کہ ” ہمیشہ پرسکوں رہو ” پھر میری نظروں کے سامنے گھڑی آگئی وہ کچھ یوں کہنے لگی کہ ” وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک ایک سیکنڈ کی قدر کرو ” میں نے کروٹ بدلی تو میری نظر سائڈ ٹیبل پر پڑے ٹیلیفون سیٹ پر گئی وہ کہنے لگا کہ ” ہمیشہ اپنوں سے رابطہ میں رہنا سیکھو ” پھر وہیں پر پڑے گلدس ے پر پڑی تو وہ خوشبو بکھیرتے ہوئے کہنے لگا کہ ” اپنے اخلاق کی خوشبو جہاں سے گزرو بکھیرتے ہوئے گزرو ” پھر وہیں پر پڑی کتاب پر نظر پڑگئی وہ کہنے لگی کہ ” علم محدود چیز نہیں اس کی تلاش اور اس کے حصول کی کوشش ہمیشہ جاری رکھو ” اب میں نے کروٹ بدلی اور پھر سیدھا ہوکر لیٹ گیا تب میری نظر آئینہ پر پڑی وہ کہہ رہا تھا کہ ” ہر کام کرنے سے پہلے اس کے انجام پر ہمیشہ نظر رکھو اور اپنے دل کو دوسروں کے لیئے ہمیشہ صاف رکھو بالکل میری طرح ” مجھے ہنسی آئی اتنے میں میری نظر کھڑکی پر پڑی وہ کہہ رہی تھی کہ ” دنیا پر ہمیشہ اپنی نظر جمائے رکھنا” یوں ہی اس کھڑکی پر لگے پردے پر جب نظر پڑی تو وہ کہنے لگا کہ ” کبھی اپنا اور دوسروں کا راز فاش نہ کرنا ” یوں جب نظر دیوار پر لگے کیلنڈر پر پڑی تو وہ کہہ رہا تھا کہ ” ہمیشہ اپ ڈیٹ رہنا سیکھو ” ہر ایک کے خیالات محسوس کرکے میں اٹھا اور جیسے ہی کمرے سے باہر کی طرف جانے لگا تو دروازے پر پہنچ کر رک گیا کیونکہ وہ بھی کچھ کہنا چاہتا تھا کہ ” زندگی میں اپنی کامیابی کا دروازہ خود تلاش کرو ” بس اس کے بعد میں نے اپنی زندگی کے کچھ اصول بنا لیئے وہ اصول جو بند کمرے میں موجود بے زبان اشیاء سے ملے اور پھر یں اپنی زندگی میں اتنا مصروف ہوگیا کہ میرا ہر قدم کامیابی کی طرف گامزن تھا ۔ ہمارے اردگرد موجود ہر چیز بولتی ہے بس اس کی زبان اور اس کے احساسات کو سمجھنے کی ضرورت ہے یقیناً دنیا کی ہر چیز استاد کا درجہ رکھتی ہے اور ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ایسی چیزوں سے بات کرنا انہیں سمجھنا یہ بھی ایک بہت اعلی فن ہے ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس کائنات کے تخلیق کرنے کے بعد انسان اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو نہ بھولے اس لیئے اللہ رب العزت نے جب سے دنیا قائم ہوئی تب سے لیکر رہتی قیامت تک ہمارے درمیاں اپنے محبوب اور مقرب بندوں کو ہماری رہنمائی کے لیئے ہمارے درمیاں مقرر کیا ہوا ہے اور وہ ہمارے درمیان عالم دین ، مفتی ، روحانی بزرگ ، صوفی بزرگ اور رب تعالیٰ کے نیک اور باعمل بندے کی حیثیت سے ہر لمحہ ہمارے لیئے موجود ہوتے ہیں شرط صرف ان تک پہنچنا ہے جو اپنے مسائل کے حل کے لیئے صحیح راستے کی تلاش میں کسی نہ کسی طرح ان سے رابطہ کرکے ان سے وابستگی قائم کرلیتا ہے تو وہ اپنی دنیا و آخرت بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور جو ہمت نہیں کرتا یا شیطان کے بہکاوے میں آکر ان تک پہنچنے کی کوشش نہیں کرتا تو پھر وہ ساری زندگی بھٹ تے ہوئے گزار دیتا ہے جیسے ایک شخص ایک اللہ تعالیٰ کے نیک اور ولی صفت انسان کے پاس پہنچتا ہے اور عرض کرتا ہے کہ میں بہت پریشان ہوں تو بزرگ نے فرمایا کہ تمہیں کیا پریشانی ہے تو عرض کیا کہ میں جو کام کرتا ہوں وہ الٹ ہوجاتا ہے یعنی کرنے کچھ جاتا ہوں اور ہو کچھ جاتا ہے اب آپ ہی بتائیں میں کیا کروں تو بزرگ نے فرمایا کہ تم نے کبھی ” مہر ” دیکھی ہے تو وہ شخص کہتا ہے کہ ہاں کیوں نہیں ضرور دیکھی ہے تو بزرگ نے فرمایا کہ کبھی غور کیا ہے کہ اس لکھائی الٹی ہوتی ہے لیکن جب ہم اسے کسی کاغذ پر رکھ کر دباتے ہیں اور پھر اٹھاتے ہیں تو جو لکھا ہوا ہمیں نظر آتا ہے وہ بالکل سیدھا ہوتا ہے بالکل اسی طرح تمہیں اپنے الٹے کام سیدھے کرنے ہیں تو رب العزت کی بارگاہ میں اپنے سر کو سجدے کی حالت میں زمین پر ٹکا دو پھر گڑگڑا کر مانگنا شروع کردو دیکھنا تمہارے سارے کام اس طرح سیدھے ہوں گے جیسے مہر پر لکھی ہوئی تحریر ۔ یہ تھے ہمارے وہ بزرگ جو ہر وقت لوگوں کی بھلائی اور انہیں سیدھا راستہ دکھانے میں مصروف عمل نظر آتے تھے اور وہ یہ کام اپنی ذمہداری سمجھ کر کرتے تھے مخلوق کی رہنمائی کرنے اور انہیں سیدھا راستہ دکھانے کی ان کی ڈیوٹیاں تھیں جو وہ بڑے خوش اسلوبی سے انجام دیا کرتے تھے ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں زندگی میں کچھ لمحات کچھ پل ایسے آتے ہیں جب ہمیں کوئی فیصلہ بروقت لینا پڑتا ہے اور اگر اس لمحے میں ہم کوئی صحیح فیصلہ نہیں لیتے تو شاید ہماری زندگی میں بڑی تبدیلی رونما ہوجانے کا خدشہ ہوتا ہے سمندر کے اندر گہرے پانی میں چھپے گہرے موتیوں میں سے جو وتی الفاظوں کی شکل میں اب میں آپ کے سامنے رکھوں گا وہ بظاہر ایک لطیفہ ہے لیکن اس میں چھپے اس گہرے موتی میں جو گہری بات ہے وہ پڑھنے سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرکے اپنی زندگی کو صحیح راستے پر چلانے میں بڑی مدد ملے گی ہوا یوں کہ ایک چھوٹا طیارہ جس میں پائلٹ کے علاوہ چار مسافر سوار تھے ہوا میں اڑا چار مسافروں میں ایک ڈاکٹر ایک وکیل ایک بزرگ مولوی صاحب جبکہ ایک ان کا پوتا شامل تھا طیارہ جب کافی اونچائی پر پہنچا تو اچانک انجن میں گڑبڑ ہوگئی پائلٹ نے اس گڑبڑ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن اسے کوئی کامیابی نہیں ملی جب تمام کوششوں کے باوجود اسے کامیابی نہ ملی تو اس نے اعلان کیا کہ جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث ہم مزید اپنی پرواز جاری نہیں رکھ سکتے لہذہ اب یہ طیارہ کبھی بھی نیچے زمین پر گر سکتا ہے آپ تمام لوگ اپنے اپنے پیراشوٹ پہنے اور چھلانگ لگادیں یہ کہکر اس پائلٹ نے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگادی اب مشکل یہ تھی کہ باقی تین پیراشوٹ تھے جبکہ لوگ چار اس کے بعد ڈاکٹر نے کہا میرے مریض میرا انتظار کررہے ہیں لہذہ میرا جانا ضروری ہے یہ کہکر ڈاکٹر پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا پھر وکیل نے ایک پیراشوٹ اٹھالیا اور ہنے لگا کہ میں دنیا کا ذہین ترین انسان ہوں دنیا کو میری ضرورت ہے یہ کہکر اس نے بھی چھلانگ لگادی اب ان بزرگ یعنی مولوی صاحب نے اپنے پوتے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بیٹا میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں لہذہ تم پیرا شوٹ پہنو اور چھلانگ لگادو میری فکر نہ کرو تو پوتا مسکراتے ہوئے کہتا ہے کہ دادا جان فکر نہ کریں ابھی دو پیرا شوٹ بچے ہوئے ہیں کیونکہ دنیا کے ذہین ترین انسان نے میرا بیگ پہن کر چھلانگ لگا دی ہے ۔اس لطیفے میں جو موتی ہمیں ملتا ہے وہ یہ کہ آپ کا پروفیشن یہ طے نہیں کرتا کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں بلکہ آپ کا اخلاق اور آپ کا ظرف بتلاتا ہے کہ حقیقت میں آپ کیسے انسان ہیں میں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے لوگ دیکھے ہیں جو دنیاوی اعتبار سے کسی بڑی ڈگری کے مالک ہوتے ہیں یعنی وہ اپنے پروفیشن میں ایک قابل انسان سمجھے جاتے ہیں لیکن جب نماز جیسی عبادت کے لیئے مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں نماز پڑھنا آتی ہی نہیں تو معلوم یہ ہوا کہ ان کی اعلی تعلیم اور اعلی ڈگری یہ نہیں بتاتی کہ وہ کیسے انسان ہیں بلکہ دین سے دوری دین میں کمی یہ فیصلہ کرتی ہے کہ وہ انسان کیسا ہے ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کسی بھی گھر کا ماحول انس ن کی شخصیت پر بڑا گہرا اثر چھوڑتا ہے اگر گھر کا ماحول مذہبی نوعیت کا ہے تو گھر کے ہرفرد میں چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا اس کی شخصیت اس باتوں اس کے اخلاق میں آپ کو دین جھلکتا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ اگر گھر کا ماحول کوئی برگر فیملی جیسا ہو یعنی ماحول ماڈرن ہو تو وہاں دین کیسا نظر آئے گا یہ آپ بخوبی جانتے ہیں پاکستان کا خواب دیکھنے والی شخصیت اور شاعر مشرق جناب ڈاکٹر محمد اقبال کہتے ہیں کہ میں روزانہ صبح سویرے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتا تھا اور میرے والد جناب نور محمد اکثر میرے پاس سے گزرتے اور مجھے دیکھ کر خوش ہوتے ایک دن وہ رک کر مجھے کہنے لگے کہ اقبال میں تمہیں بتائوں گا کہ قرآن کیسے پڑھتے ہیں یہ کہکر وہ چلے گئے میں سوچتا رہا کہ میں کیا غلطی کررہا ہوں ؟ پھر ایک دن وہ کہنے لگے کہ اقبال جب بھی قرآن پڑھو تو ایسے پڑھو جیسے یہ قرآن خاص طور پر تمہیں بھیجا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ براہ راست تم سے مخاطب ہے اور تمہیں احکامات دے رہا ہے جب تم قرآن کو یہ سوچ کر پڑھو گے کہ رب العزت تم سے خود مخاطب ہے تو پھر قرآن پڑھنے کی جو لذت تمہیں حاصل ہوگی وہ تم خود دیکھنا ڈاکٹر محمد اقبال کہتے ہیں کہ میں نے جب اس بات پر عمل کرنا شروع کیا و واقعی مجھے جو لذت قرآن پڑھنے میں ملی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ملی ۔ اس چھوٹے سے واقعہ میں ہمیں جو گہرا موتی ملتا ہے وہ یہ ہے قرآن چونکہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور کلام بولتے ہیں بولنے کو یعنی اللہ بولتا ہے لہذہ اگر ہم قرآن مجید کو پڑھتے وقت یہ محسوس کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے مخاطب ہے جیسے ڈاکٹر محمد اقبال کے والد نے کہا تو واقعی اس کی لذت ناقابل بیان ہوگی اور ہمارا رب بھی ہم سے خوش ہوگا ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اپنی اس تحریر بنام ” گہرے موتی” میں جو آخری موتی آپ کی نظر کررہا ہوں وہ بھی باقی موتیوں کی طرح بڑا قیمتی اور زندگی سنوارنے والا بڑا گہرا موتی ہے پڑھیئے سمجھیئے اور عمل کرکے اپنی زندگی کو ایک اعلی نمونہ بنائیں جناب ایک حکیم صاحب تھے بڑے دانا اور قابل انسان تھے ایک دن اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا بیٹا زندگی میں تین چیزوں سے کبھی دست بردار نہیں ہونا تو بیٹے نے کہا وہ کیا اباجان تو فرمایا کہ 1. بہترین کھانا کھانا 2. بہترین بستر پر سونا 3. بہترین گھر میں رہنا تو بیٹے نے کہا کہ لیکن اباجان ہم تو غریب لوگ ہیں یہ سب کیسے کرسکتے ہیں تو حکیم صاحب نے فرمایا بیٹا یاد رکھو ۔ جب تم بھوک ی شدت میں کھانا کھائو گے تو وہ کھانا تمہارے لیئے بہترین کھانا ہوگا ۔ اگر تم خوب محنت کروگے اور پھر محنت کی وجہ سے تھک جائوگے تو جس بستر پر تم سونے کے لیئے لیٹو گے وہ تمہارے لیئے بہترین بستر ہوگا ۔ اور اگر تم لوگوں سے اچھا سلوک کروگے تو تم ان کے دل میں گھر کر جائو گے اور وہ گھر تمہارے لیئے بہترین گھر ہوگا ۔ محترم پڑھنے والوں یہ نصیحت بہت مختصر تھیں مگر ان نصیحتوں میں پوری زندگی کا راز پنہاں ہے اور یہ کسی بھی قیمتی موتی سے کم نہیں ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں آج کی اس تحریر ” گہرے موتی ” میں کوشش میں نے یہ کی ہے کہ بند اور چھپے الفاظوں میں جو قیمتی اور زندگی بدل دینے والے راز ہیں انہیں آپ کے سامنے آشکار کروں سمندر میں چھپے گہرے موتیوں کی طرح تاکہ یہاں کی زندگی یعنی دنیاوی زندگی میں جو لوگ مختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں انہیں ان الجھنوں سے نکل کر صحیح اور رب تعالیٰ کی طرف جانے والے راستوں کی پہچان ہوسکے یہاں جن جن گہرے موتیوں کا ہم نے ذکر کیا اگر ہم ان پر عمل کرکے اپنی زندگی گزارنا شروع کردیں تو مجھے یقین ہے کہ ہماری دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ کچھ مزید قیمتی اور گہرے م تیوں کے ساتھ پھر حاضر خدمت ہو جائوں گا ۔ آخر میں دعا ہے کہ میرا رب مجھے ہمیشہ سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ مجھے دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیئے گا ۔






























السلام علیکم بھائی بہت خوب
بہت خوب بہت اچھا بنایا ہے شکریہ