اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں از محمد یوسف برکاتی

تعارف

مثنوی رومی سے لی گئی ایک دل افروز حکایت۔۔۔حترام پڑھنے والوں ایک سپیرا سانپ پکڑ کر اپنی روٹی روزی کا سامان کیا کرتا تھا وہ ہمیشہ دن رات نئے اور زھریلے سانپوں کی تلاش میں جنگلوں ویرانوں اورصحراﺅں میں سرگرداں رھتا تھا ایک دفعہ جب برف باری کا موسم تھا تو برفباری کے موسم میں۔۔۔نے ساری رسیوں کو توڑ ڈالا جسے دیکھ کر سپیرے کے ہاتھ پائوں پھول گئے وہ سوچنے لگا کہ یہ کیا ہوگیا یہ میں کس بل ۔۔۔۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاایک مرتبہ نمازِ مغرب پڑھنے میں اتنی تاخیر ہوئی کہ ستارے نکل آئے۔ اس کوتاہی پر انہوں نے اپنے نفس کو سزا دیتے ہوئے دو غلام آزاد کر دیے۔

Apne Nafas se Hamesha Khabardar Rehna Seekhen by Muhammad Yousaf Mian Barkaati

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں از محمد یوسف برکاتی

Zoom
1 / 8
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں آج کی تحریر کی شروعات ایک حکایت سے کرتے ہیں جو معروف صوفی شاعر مصنف اور عالم حضرت محمد ابن محمد ابن حسین حسینی خطیبی بکری بلخی عرف رومی یعنی مولانا رومی کی ایک معروف " مثنوی رومی " سے لی گئی جس میں مولانا نے اپنے مخصوص انداز تحریر کے ساتھ مخصوص طریقے سے اس حکایت کو ہمارے لیئے ایک سبق ایک علم اور سیکھنے کے لیئے ایک بہترین بات کہی ہے کیونکہ اس دنیاوی عارضی زندگی میں ہمارا سب سے بڑا دشمن ہمارا اپنا " نفس " ہے اگر ہم نے اپنے نفس کو قابو میں نہ کیا اور قابو میں نہ رکھا تو یہ ہمیں ہماری ساری عبادتوں اور ریاضتوں کو ضائع کرواکر ہمارا ایمان ہم سے چھین سکتا ہے اور ہم ساری زندگی مسلمانوں والی زندگی گزار کر ایمان سے خارج ہوکر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں پھر ہمارا ٹھکانہ سوائے جہنم کے اور کچھ نہیں ہوگا ( اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان کے ساتھ کرے ) آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔ آیئے اب ہم حکایت کی طرف بڑھتے ہیں ۔ میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ایک سپیرا سانپ پکڑ کر اپنی روٹی روزی کا سامان کیا کرتا تھا وہ ہمیشہ دن رات نئے اور زھریلے سانپوں کی تلاش میں جنگلوں ویرانوں اورصحراﺅں میں سرگرداں رھتا تھا ایک دفعہ جب برف باری کا موسم تھا تو برفباری کے موسم میں اسے ایک قوی الجثہ اژدھا یعنی بہت بڑا اژدھا مردہ حالت میں دکھائی دیا آج سے پہلے اس سپیرے نے اتنا بڑا اژدھا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اس کے دیکھنے سے اس کے دل پر ھیبت طاری ھوئی.. پھر خیال آیا کہ اگر اسے کسی طریقے سے اٹھا کر شہر میں لے جاﺅں تو تماشیائیوں کا ایک رش جمع ھو جائیگا اور میری آمدن میں بیش از
Zoom
apne-nafas-se
خزاں میں درخت سے پتے جھڑتے ہیں از حفصہ کھوکھر
ہمارے بھیا ارشد رضوی
دسمبر کی وہ سرد رات از بہزاد شیخ
اپنوں کی خوشبو محمد مزمل
خاموش بددعا از صنوبر اقبال
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم از محمد طلحہ سعید
آخری تصویر انیسہ خٹک
احسان فراموش از صنوبر اقبال
پراسرار اندھیرے کا راز ازمحمد مزمل
جو خزاں رسیدہ تھے آج تک از ناول زادی
جوزف مگونڈا از فرحان رفیق
خاموش جرم از ظہور احمد مبشر
خاموشی کا سفر از انیسہ خٹک
خوف از عبدالمصور
رسم ونی از صنوبر اقبال
سنہرا سانپ از صنوبر اقبال
سیاۃ خونی قلعہ از محمد مزمل
متھس از انیسہ خٹک
مقدس درخت از انیسہ خٹک

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 Comments