گمشدہ سائے از عفراء ظفر

تعارف

وہ شخص درمیانی عمر کا تھا، مگر اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی تیزی تھی۔وہ چھ نوجوان ہنسی مذاق کے ساتھ چائے کے مزے لے رہے تھے، اور ان سب میں سمویا تھا ایک عظیم مقصد۔
سب کے موبائلز میں مخصوص رنگ ٹون بیک وقت بجی۔ سبھی کے ہاتھ اپنے موبائلز کی طرف بڑھے، اور اسکرینز پر نظر پڑتے ہی وہ سب نوجوان بیرونی دروازے کی طرف لپکے۔
پیچھے کا منظر دیکھیں تو سنسان پڑے لاؤنج میں ایک کپ میز سے نیچے گرا، اپنے اندر کی چائے قالین کے حوالے کر چکا تھا۔ باقی کوئی آدھا کپ چائے اور کوئی خالی کپ تھا، سوائے ایک کے… وہ ایک کپ ابھی تک ان چھوا پڑا تھا۔ یہ بات ہڑبڑی میں بھی زرقان نے بخوبی نوٹ کی تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ دوبارہ وہ سب دوست مل کر بیٹھ سکیں گے یا نہیں، ان میں سے کون واپس آ سکے

Gumshuda Saaey by Afra Zafar

گمشدہ سائے از عفراء ظفر

Zoom
1 / 26
"یار رمیل، تم چائے بنانے آئے تھے یا کچن کی مرمت کرنے؟" اٹھا پٹخ کی آوازوں میں بلند آواز سے بولتا زرقان اندر داخل ہوا۔ "اسنیکس اور چاکلیٹس نہیں مل رہیں، ادھر ہی رکھے… تم نیچے کیوں بیٹھے ہو، اور اتنے صدمے میں کیوں ہو؟" رمیل جو بات کرتے کرتے پلٹا تھا، زرقان کو ایک ہاتھ سے سر پکڑے، فرش پر بیٹھے دیکھا تو فکرمندی سے پوچھتے ہوئے اس کے قریب بیٹھا۔ زرقان نے جھٹ اس کی گردن دبوچی اور منہ کچن کی طرف موڑا۔ "یہ سب کیا تمہاری ملکہ عالیہ نے صاف کرنا ہے؟" اپنی انگلی سے سارے بکھیرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا۔ یہ سب… میں نے؟" رمیل آنکھیں پھاڑے کچن میں ہر طرف بکھرے برتن اور ڈبے دیکھ رہا تھا۔ "جی بیٹا، آپ نے… اور جو چیزیں ڈھونڈھنے کے چکر میں یہ حشر کیا ہے نا، وہ عازم لے گیا تھا۔ چائے میں لے کر جاتا ہوں۔ اور تم… اپنا بکھیرا سمیٹنے سے پہلے باہر مت نکلنا، ورنہ…" آخر میں تنبیہی گھوری سے نواز کر زرقان نے جھٹکے سے رمیل کی گردن چھوڑی اور خود چائے کی طرف بڑھ گیا۔ رمیل ایک ہاتھ سے اپنی گردن مسلتے دوسرے سے چیزیں سمیٹنے لگا۔ زرقان چائے لے کر پلٹا تو جلدی جلدی ہر چیز کیبن میں ٹھونستے رمیل کے دماغ میں جھماکا ہوا۔ "ورنہ کیا؟" "چائے نہیں ملے گی۔" پرسکون سا جواب ملا، جو رمیل کا خون خشک کرنے کے لیے کافی تھا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چائے نشہ ہے جو چھوڑا نہیں جا سکتا، مگر کوئی رمیل سے پوچھے تو وہ بتائے کہ چائے آکسیجن ہے، جس کی کمی سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتی ہے۔ چائے خون ہے، جو معمول کے مطابق جسم میں گردش نہ کرے تو دھڑکنیں سست پڑ جاتی ہیں۔ آخری کیبن کا دروازہ بمشکل بند کرتا رمیل لاؤنج کی
Zoom
apne-nafas-se
خزاں میں درخت سے پتے جھڑتے ہیں از حفصہ کھوکھر
ہمارے بھیا ارشد رضوی
دسمبر کی وہ سرد رات از بہزاد شیخ
اپنوں کی خوشبو محمد مزمل
خاموش بددعا از صنوبر اقبال
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم از محمد طلحہ سعید
آخری تصویر انیسہ خٹک
احسان فراموش از صنوبر اقبال
پراسرار اندھیرے کا راز ازمحمد مزمل
جو خزاں رسیدہ تھے آج تک از ناول زادی
جوزف مگونڈا از فرحان رفیق
خاموش جرم از ظہور احمد مبشر
خاموشی کا سفر از انیسہ خٹک
خوف از عبدالمصور
رسم ونی از صنوبر اقبال
سنہرا سانپ از صنوبر اقبال
سیاۃ خونی قلعہ از محمد مزمل
متھس از انیسہ خٹک
مقدس درخت از انیسہ خٹک

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment