گمشدہ سائے از عفراء ظفر

تعارف

وہ شخص درمیانی عمر کا تھا، مگر اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی تیزی تھی۔وہ چھ نوجوان ہنسی مذاق کے ساتھ چائے کے مزے لے رہے تھے، اور ان سب میں سمویا تھا ایک عظیم مقصد۔
سب کے موبائلز میں مخصوص رنگ ٹون بیک وقت بجی۔ سبھی کے ہاتھ اپنے موبائلز کی طرف بڑھے، اور اسکرینز پر نظر پڑتے ہی وہ سب نوجوان بیرونی دروازے کی طرف لپکے۔
پیچھے کا منظر دیکھیں تو سنسان پڑے لاؤنج میں ایک کپ میز سے نیچے گرا، اپنے اندر کی چائے قالین کے حوالے کر چکا تھا۔ باقی کوئی آدھا کپ چائے اور کوئی خالی کپ تھا، سوائے ایک کے… وہ ایک کپ ابھی تک ان چھوا پڑا تھا۔ یہ بات ہڑبڑی میں بھی زرقان نے بخوبی نوٹ کی تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ دوبارہ وہ سب دوست مل کر بیٹھ سکیں گے یا نہیں، ان میں سے کون واپس آ سکے

Gumshuda Saaey by Afra Zafar

گمشدہ سائے از عفراء ظفر

Zoom
2 / 26
طرف دوڑا۔ وہاں باقی دوست نامی مخلوق چائے پینے والی تھی، اور یہ پیچھے نہیں رہ سکتا تھا۔ تبھی وقت پر دھاوا بول چکا تھا۔ لاؤنج کا ماحول بہت خوبصورت تھا۔ صفائی کی حالت ان سب کی موجودگی کے باعث ابتر تھی، مگر اسے نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔ وہ چھ نوجوان ہنسی مذاق کے ساتھ چائے کے مزے لے رہے تھے، اور ان سب میں سمویا تھا ایک عظیم مقصد۔ سب کے موبائلز میں مخصوص رنگ ٹون بیک وقت بجی۔ سبھی کے ہاتھ اپنے موبائلز کی طرف بڑھے، اور اسکرینز پر نظر پڑتے ہی وہ سب نوجوان بیرونی دروازے کی طرف لپکے۔ پیچھے کا منظر دیکھیں تو سنسان پڑے لاؤنج میں ایک کپ میز سے نیچے گرا، اپنے اندر کی چائے قالین کے حوالے کر چکا تھا۔ باقی کوئی آدھا کپ چائے اور کوئی خالی کپ تھا، سوائے ایک کے… وہ ایک کپ ابھی تک ان چھوا پڑا تھا۔ یہ بات ہڑبڑی میں بھی زرقان نے بخوبی نوٹ کی تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ دوبارہ وہ سب دوست مل کر بیٹھ سکیں گے یا نہیں، ان میں سے کون واپس آ سکے گا اور کون نہیں؟ ان سوالات کے جواب سوچتی وہاں کی ہر چیز اداس معلوم ہوتی تھی۔ رات آہستہ آہستہ اپنے پر پھیلا رہی تھی، اداس، بکھرا، چائے اور اسنیکس کی خوشبو میں ڈوبا لاؤنج اب مکمل تاریک ہو چکا تھا۔ جب اپارٹمنٹ کے بیرونی دروازے کے کھلنے کی آواز آئی، ہلکی چاپ سے کوئی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا لاؤنج میں داخل ہوا۔ مکمل اندھیرے کے باعث نووارد کی پہچان نہیں ہو سکی، لیکن اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ وہ ہیولا ایک لڑکی کا تھا، بیس سے پچیس تک کی ایک نڈر لڑکی۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وادئ سُرخاب کی صبحیں باقی شہروں جیسی نہیں ہوتیں۔ وہاں رات کا اندھیرا بلند و بانگ نعروں کی گونج سے
Zoom
apne-nafas-se
خزاں میں درخت سے پتے جھڑتے ہیں از حفصہ کھوکھر
ہمارے بھیا ارشد رضوی
دسمبر کی وہ سرد رات از بہزاد شیخ
اپنوں کی خوشبو محمد مزمل
خاموش بددعا از صنوبر اقبال
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم از محمد طلحہ سعید
آخری تصویر انیسہ خٹک
احسان فراموش از صنوبر اقبال
پراسرار اندھیرے کا راز ازمحمد مزمل
جو خزاں رسیدہ تھے آج تک از ناول زادی
جوزف مگونڈا از فرحان رفیق
خاموش جرم از ظہور احمد مبشر
خاموشی کا سفر از انیسہ خٹک
خوف از عبدالمصور
رسم ونی از صنوبر اقبال
سنہرا سانپ از صنوبر اقبال
سیاۃ خونی قلعہ از محمد مزمل
متھس از انیسہ خٹک
مقدس درخت از انیسہ خٹک

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment