تعارف
میں نے مسکراتے ہوۓ کہا” پہچانیے تو یہ کون ہیں؟” خالو جان چند لمحے تک کامران کو دیکھتے رہے۔پھر کہنے لگے کہ چہرہ کچھ دیکھابھالا معلوم ہوتا ہے۔میں نے کہا۔ بتا دوں؟ بولے بتاؤ کیوں تنگ کرتے ہو؟ میں نے کہا کہ پہلے آپ خود کو ایک خوشخبری سننے کے لئے تیار کر لیں۔ خالو جان بولے۔ بھئی کیسی خوشخبری؟ میں ان کے جذبۂ تجسس سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ ادھر کامی کی حالت غیر ہو رہی تھی۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اب بتا دینا چاہیے۔میں نے خالو جان کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوۓ کہا۔ “یہ آپ کے گمشدہ بیٹے کامران ہیں۔” “کامران “ وہ چونکے۔چند لمحے تک وہ دیکھتے رہے پھر کامی کہہ کر سینے سے لگا لیا۔کامی نے ابا جان کہا اور ان سے لپٹ گیا۔ دونوں کی آنکھوں سے اشک ر


السلام علیکم بھائی بہت خوب