متھس انیسہ خٹک

تعارف

مِتھس سے مراد وہ خیالی کہانی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی ۔ کوئی ادھورا خواب کوئی آدھی محبت کچھ ایسا جو پورا نہ ہو سکا ہو

متھس از انیسہ خٹک
متھس از انیسہ خٹک

Myths by Aneesa Khattak

متھس انیسہ خٹک

Zoom
1 / 85
یہ منظر ایک پرائیویٹ کالج کا تھا ۔ بارہویں کلاس ( کمپیوٹر سائنس ) کا یہ گھنٹہ فری تھا ۔ سفید یونیفارم پہنے، اونچی پونیوں والی کئیں لڑکیاں کلاس سے باہر آ بیٹھی تھیں۔ سردیوں کا موسم تھا اور لڑکیاں باہر دھوپ سینکنے کی غرض سے اکثر آ بیٹھتی تھیں۔ استاتذہ نے بھی باہر بیٹھنے کی اجازت دے رکھی تھی ۔ دوسری منزل پر بنی بارہویں کلاس کے آگے دور تک چھت پھیلی ہوئی تھی ۔ جس سے نیچے گراؤنڈ نظر آتا تھا اور گراؤنڈ میں لگے پیپل کے درخت نے چھت کے اچھے خاصے حصے کو ڈھک رکھا تھا۔ درخت کے سائے میں دو کرسیاں لگی ہوئی تھیں آمنے سامنے اور ان پر دو لڑکیاں بیٹھی ہوئی تھیں۔ ایک مکمل درخت کے نیچے اور دوسری دھوپ میں ہو کر ۔ دھوپ میں بیٹھی لڑکی کی رنگت گوری تھی مگر نقوش بہت متناسب ۔ اسکی آنکھیں بھوری اور بڑی تھیں۔ جن پر گلاسز لگے ہوئے تھے ۔ اسکی ٹھوڑی اٹھی ہوئی تھی اور چہرے پر معصومیت تھی ۔ اسکے بال چھوٹے اور بھورے تھے جو چوٹی میں مقید کمر پر پڑے ہوئے تھے ۔ وہ اونچی پونی نہیں بناتی تھی ۔ وہ دبلی پتلی نہیں تھی صحت مند تھی اور قد بھی پرفیکٹ تھا۔ قد اونچا ہونے کی وجہ سے موٹی نہیں لگتی تھی ۔وہ سی آر ( کلاس رسپونسبل) کے سلیش والی لڑکی میرب سفیان تھی ۔ جسکی سب سے بہت بنتی تھی ۔ بہت باتونی اور توجہ حاصل کرنے والی انیس سالہ لڑکی ۔ سامنے بیٹھی لڑکی اس سے مزاجاً قدرے مختلف تھی ۔ اسکی رنگت بہت صاف تھی ۔ بلکل سفید یونیفارم کے جیسی ۔ وہ دھوپ میں اسی لیے نہیں بیٹھتی تھی کیونکہ اسے رنگت پھیکی پڑنے کا خوف تھا۔ اسکی جسمانی صحت بھی میرب سے مختلف تھی ۔ وہ بہت دبلی پتلی تھی ۔ گوری
Zoom

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment