پہلی ملاقات حامد حسن حامی

تعارف

سائنسی ایجادات جہاں انسان کی آسائش کے لئے ہیں، وہیں ان کا غلط استعمال معاشرے میں برائیوں کو فروغ دیتا ہے۔ موبائل فون کے غلط استعمال کی داستانِ حقیقت، کیونکہ اس داستان کا مرکزی کرداراب بھی اس لت کا شکار ہے اوراس کا موجودہ کردار اسی تصویر کا دوسرا رخ ہے۔ جو انشاء اللہ اگلی بار پیش کروں گا

Pehli Mulaqat

Pehli Mulaqat by Hamid Hassan Hami

پہلی ملاقات حامد حسن حامی

Zoom
2 / 26
پھر…… ”السلام علیکم!“ ”وعلیکم السلام! فرحان صاحب؟“ ”جی فرحان بول رہا ہوں۔ مبشر تو حسبِ معمول نہیں ہو گا؟“ ”جی ہاں اور اچھا ہے کہ وہ اس وقت نہیں ہے۔ میں نے آپ سے پوچھنا تھا کہ آپ اس دن کیا کہہ رہے تھے؟ میں تو پریشان ہو گئی ہوں۔ آپ بتائیں نا کہ کیا بات ہے؟“ ”ارے کچھ نہیں۔ مجھے غلط فہمی ہوئی تھی۔ کوئی ایسی بات نہیں ہے۔“ ”آپ سچ کہہ رہے ہیں نا؟ دیکھیں میں بہت پریشان ہوں۔“ ”ارے ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ میں آپ سے جھوٹ تھوڑی بولوں گا؟“ ”پھر بھی ایسا کیا تھا؟“ ”بس مجھے لگا کہ وہ پڑھائی سے ہٹ کر کسی غلط سمت جا رہا ہے۔ بس اس لئے پریشان تھا۔ لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔“ اس نے ایک گہری سانس لی اور بولی، ”شکر ہے۔ میں توبہت پریشان ہو گئی تھی۔“ ”میں نے کہا نا، کوئی خاص بات نہیں ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ پر پریشانی کچھ جچتی نہیں۔ ویسے آپ کا نام کیا ہے؟“ ”عاشفہ!“ ”ارے واہ!“ ” کیا مطلب؟“ اس عجیب و غریب ردِعمل پر اسے حیرت ہوئی تھی۔ ”کچھ نہیں۔ میں تو یہ سوچ کر خوش ہو رہا تھا کہ آپ کا نام بھی آپ کی آواز کی طرح خوبصورت ہے۔“ ایک میٹھی سی لہر اس کے بدن میں دوڑ گئی اور وہ ہنستے ہوئے بولی، ” شکریہ فرحان صاحب!“ ”نہیں، واقعی! بہت خوبصورت! آپ کی آواز جہاں کانوں میں رس گھولتی ہے، وہاں نام نے تو ذہن کو ترو تازہ کر دیا ہے …عاشفہ!…… بہت ہی پیارا نام ہے… بہت ہی پیارا….. !“ زندگی میں پہلی بار کوئی تعریف کر رہا تھاجو سیدھی اس کے دل کو چھو رہی تھی۔ الفاظ ایسے تھے کہ بدن میں سرسراہٹ سی ہونے لگی تھی اور لہجہ ایسا میٹھا کہ دل گدگدانے لگا تھا اور وہ مسکرائے
Zoom

اس جیسی مزید خوبصورت کہانیاں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Comment